بھارتی کمیٹی

لیپہ ویلی کے عوام نے بھارتی کمیٹی کی جانب سے دی جانیوالی کال مسترد کر دی

لیپہ ویلی (کشمیر ڈیجیٹل ) لیپہ ویلی کے غیور عوام نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے اس پار سرگرم بھارتی کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال اور احتجاج کی کال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

وادی بھر میں تمام کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق کھلے رہے اور شہریوں نے بھارتی پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے روزمرہ کے کام کاج جاری رکھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی گروپ کیپٹن عاصم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کی گرفتاری کی تصدیق

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق، بھارتی سائیڈ سے سول سوسائٹی اور مخصوص کمیٹیوں کے نام پر لیپہ ویلی کے عوام کو گمراہ کرنے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

تاہم، وادی کے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور عام شہریوں نے حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے اس کال پر کوئی توجہ نہیں دی اور معمولاتِ زندگی کو کسی بھی قسم کا بریک نہیں لگنے دیا۔

علاقے کے سرکردہ رہنماؤں اور انجمن تاجران کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ لیپہ ویلی کے عوام پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور سرحد پار سے ہونے والی کسی بھی قسم کی سازش یا مداخلت کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد میں سیکیورٹی فورسز کا سڑکوں پر مارچ، شہریوں میں احساسِ تحفظ، شرپسند عناصر کو واضح پیغام

وادی میں سکیورٹی اور انتظامہ کی صورتحال مکمل طور پر پُرامن اور قابو میں ہے۔