مکہ مکرمہ کی مسجدالحرام میں ہزاروں من عرق گلاب اور آب زمزم سے غسل کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقدس اور پروقار تقریب میں غیرملکی سفارت کاروں، او آئی سی (OIC) کے اراکین، علماء مشائخ اور دیگر اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
غسل کعبہ کی اس سالانہ تقریب میں خادم الحرمین الشریفین کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ شہزادہ سعود بن مشعل نمازِ فجر کے بعد شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران مسجدالحرام میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ زائرین کی ایک محدود تعداد طواف کے بابرکت عمل میں مصروف رہی۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور تقریب کا انعقاد
کسوہ کی حفاظت اور غسل کے خصوصی انتظامات:
اس کے علاوہ، غسل کعبہ کی اس روح پرور تقریب کے دوران غلافِ کعبہ (کسوہ) کی مکمل حفاظت کو بھی یقینی بنایا گیا۔ کسوہ کی حفاظت کے پیشِ نظر غسل کے عمل کے دوران کعبہ کے مقدس دروازے کے پردے کو اوپر اٹھا دیا گیا تھا تاکہ بیت اللہ کے اندر باآسانی رسائی حاصل کی جاسکے اور غسل کا عمل احسن طریقے سے انجام پائے۔
The door curtain of the Holy Ka’bah has been raised to protect the Kiswah during the washing process and to allow easier access inside the Ka’bah.#HaramainInfo #Muharram #1448H pic.twitter.com/0ipCUGPlUx
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) June 29, 2026




