سی ایم ایچ

سی ایم ایچ مظفرآباد عوام کی خدمت میں پیش پیش، آج صبح کے تازہ ترین مناظر سامنے آ گئے

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل (سی ایم ایچ) مظفرآباد خطے میں عوام کو صحت کی بہترین اور معیاری سہولیات کی فراہمی میں ہمیشہ کی طرح آج بھی صفِ اول میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ آج صبح ہسپتال سے سامنے آنے والے تازہ ترین مناظر انتظامیہ اور طبی عملے کی انتھک محنت اور عوامی خدمت کے جذبے کی منہ بولتی تصویر ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق صبح سویرے سے ہی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لیے پوری طرح متحرک دکھائی دئیے۔

آزاد کشمیر اور گردونواح کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کے لیے او پی ڈی (OPD) اور ایمرجنسی وارڈز میں بہترین انتظامات دیکھنے کو ملے۔
 صبح کے وقت مریضوں کے روایتی رش کے باوجود ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نظم و ضبط اور مریضوں کی خصوصی دیکھ بحال کی جا رہی ہے ۔

ہسپتال میں موجود مقامی شہریوں اور مریضوں کے لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور عملے کے ہمدردانہ رویے پر شدید اطمینان کا اظہار کیا ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سی ایم ایچ مظفرآباد نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ ملحقہ علاقوں کے لیے بھی صحت کا ایک بڑا اور قابلِ اعتماد مرکز بن چکا ہے، جہاں غریب اور مستحق مریضوں کو ترجیحی بنیادوں پر علاج کی سہولیات میسر ہیں ۔
 طبی ماہرین اور عوامی حلقوں نے ہسپتال کی انتظامیہ کو ان کی شاندار کارکردگی اور بہترین مینجمنٹ پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔