کالعدم جوائنٹ عوامی یکشن کمیٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پرپرانی ویڈیو پھیلائی جارہی ہیں کہ سرکاری معاون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کشمیر ڈیجیٹل فیکٹ چیک نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے غلط معلومات پھیلانے کی نشاندہی کی ہے، جو آزاد جموں و کشمیر میں ایک سرکاری معاون کی گرفتاری کے بارے میں جھوٹے دعوے کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی مذموم مقاصد بے نقاب، ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے، سردارعتیق خان
یہ جھوٹی خبر اور من گھڑت دعویٰ ہے۔ ایک پوسٹ میں ان کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو ڈڈیال کی ہے جبکہ دوسری پوسٹ میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ وادی نیلم کی ہے۔
حقیقت میں یہ ویڈیو پرانی ہے اور غلط معلومات پھیلانے کے لیے مختلف کلپس جوائن کر کے بنائی گئی ہے۔
کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے پہلے بھی کئی پروپیگنڈے ناکام ہوچکے ہیںکیونکہ احتجاج کی کال ناکام ہونے پر سوشل میڈیا کا سہارہ لیا جا رہا ہے۔




