امریکہ کے شہر بوسٹن میں کھیلے گئے فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے ایک انتہائی سنسنی خیز اور اہم ترین مقابلے میں مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر گروپ سی میں تین انتہائی قیمتی پوائنٹس اپنے نام کر لیے ہیں۔ اس سنسنی خیز میچ میں شکست کا سامنا کرنے کے باوجود اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کے ایونٹ میں آگے بڑھنے کے امکانات اب بھی برقرار ہیں اور اس کا سفر تاحال ختم نہیں ہوا۔
بوسٹن کے میدان پر کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج میچ میں مراکش کی ٹیم نے اسکا ٹ لینڈ کے خلاف آغاز سے ہی انتہائی جارحانہ اور نتیجہ خیز حکمت عملی اپنائی جس کا فائدہ انہیں میچ کے بالکل آغاز میں ہی مل گیا۔ کھیل کے صرف 71ویں سیکنڈ میں مراکش کے مایہ ناز کھلاڑی سائبری نے ایک شاندار موو بناتے ہوئے گیند کو حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ایک صفر کی اہم برتری دلادی۔ اس ابتدائی گول نے پورے میچ کا رخ تبدیل کر دیا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیم پر دباؤ بڑھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ،امریکا نے96سال بعد آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی
پہلے ہاف میں مراکش کا غلبہ اور اسکاٹ لینڈ کی جدوجہد:
پہلے ہاف کے دوران مراکش کے کھلاڑیوں نے اپنی جارحانہ پیش قدمی کو برقرار رکھا اور وہ اسکاٹ لینڈ کے دفاعی حصار کو توڑ کر مزید برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوششیں کرتے دکھائی دیے۔ دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کی ٹیم اس ابتدائی خسارے کو پورا کرنے اور میچ میں واپسی کیلئے مسلسل تگ و دو میں مصروف رہی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کے باوجود پہلے ہاف کے اختتام اور وقفے تک مقابلہ ایک صفر سے مراکش کے ہی حق میں رہا۔
دوسرے ہاف میں اسکاٹ لینڈ کی واپسی اور میچ کا اختتام:
میچ کے دوسرے ہاف میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور وہ مراکش کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور منظم انداز میں کھیلتی ہوئی نظر آئی۔ اس ہاف میں اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کی آپسی پاسنگ اور حریف کے گول پوسٹ پر حملے پہلے سے کہیں زیادہ بہتر رہے مگر وہ مراکش کے مضبوط دفاع کو بھیڈنے میں ناکام رہے اور تمام تر کوششوں کے باوجود اسکاٹ لینڈ کا کوئی بھی حملہ گول کی صورت میں تبدیل نہ ہو سکا۔
Three points secured for Morocco ✅#FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 19, 2026
کھیل کا اختتام مقررہ وقت پر اسی ایک صفر کے اسکور پر مراکش کی شاندار فتح کے ساتھ ہوا جس کی بدولت مراکش نے اگلے راؤنڈ تک رسائی کیلئے 3 اہم پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔ دوسری جانب اس مایوس کن ناکامی کے باوجود اسکاٹ لینڈ کے مداحوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کی ٹیم کا ورلڈ کپ کے ایونٹ میں آگے بڑھنے کا سفر تاحال ختم نہیں ہوا ہے اور اگلے میچز میں اچھے نتائج کے ساتھ وہ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔



