مظفرآباد: مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جو عام صارفین کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ مظفرآباد نے 10 مارچ 2025 کے لیے نیا نرخ نامہ جاری کر دیا ہےجس میں برائلر زندہ مرغی کی قیمت 515 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
نئے نرخ نامے کے مطابق بریڈر مرغی کے گوشت کی قیمت 530 روپے فی کلو برقرار رکھی گئی ہے جبکہ دیسی خالص مرغی 1050 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ گولڈن مرغی کی قیمت 850 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی قیمت میں بھی استحکام دیکھا گیا ہےجس کے مطابق 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے 278 روپے فی درجن اور 51 سے 65 گرام وزن والے انڈے 298 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔
گزشتہ روز 9 مارچ 2025 کو برائلر زندہ مرغی کی قیمت 490 روپے فی کلو تھی جو آج بڑھ کر 515 روپے ہو گئی ہےیعنی صرف ایک دن میں 25 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔