اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) کشمیری حریت رہنما عبدالحمید لون نے ڈاکٹر فرحان ورک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم نے تحریک آزادی کیلئے بہت قربانیاں دیں اور پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کو اپنے گلے سے لگایا اور انہیں ویلکم کہا
مگر اب آزادکشمیرمیں جس طرح کا بیانیہ چلایا جارہا ہے وہ تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچانے کی ایک سازش ہے اس بھارتی سازش میں نام نہاد قوم پرست جماعتیں اور قوم پرست لوگ جو بیرون ملک بیٹھے ہیں وہ انہیں فنڈنگ کرکے ریاست مخالف احتجاج پر اکسا رہے ہیں۔
کشمیری حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ بھارت نہیں چاہتا کہ کشمیری قوم متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرسکے اس کیلئے بیرون ممالک بیٹھے قوم پرست عناصر کو اس مقصد کیلئے استعمال کررہا ہے ،۔۔
۔ دو ماہ قبل جو عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران شوکت نواز میر کے حوالے سے جو میں نے انکشاف کیا تھا وہ آج سچ ثابت ہورہا ہے ۔
حکومت آزادکشمیر اور حکومت پاکستان نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات مان لئے ہیں اس کے باجود ان کے بیانات اور ان کے کردار کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ اس ساری گیم کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور اس گیم کے پیچھے بہت بڑی سازش ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وائس چیئرمین فرینڈز آف کشمیر عبدالحمید لون کا آزادکشمیر کی صورتحال پر برطانوی پارلیمنٹرینز کو خط ارسال
عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا وزیراعلیٰ بھارتی کٹھ پتلی ہے جبکہ کشمیری عوام آزادکشمیر کے وزیراعظم کو اپنا وزیراعظم مانتے ہیں ، پاکستان نے آزادکشمیر کے لوگوں کو وسیع اختیارات دے رکھے ہیں ۔
ان کی اپنی اسمبلی ہےان کے اپنے سویلین ادارے ہیں ، ان کی اپنی سپریم کورٹ ہے ان کی اپنی ہائیکورٹ ہے ، ان کا اپنا پولیس کا ادارہ ہے ، قانون نافذ کرنیوالے ادارے ہیں،
ان کی اپنی ایک فوج بھی ہے ۔ یہ سب پاکستان کی معاونت سے ہی آزادکشمیر کا سیاسی ، سماجی ، ریاستی ڈھانچہ کھڑا کیا گیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر ان تمام سہولیات سے محروم ہے ۔
حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اعلیٰ عہدوں پر کشمیری براجمان ہیں ، پاکستانی پارلیمنٹ میں بھی کشمیریوں کی نمائندگی ہے ، پاکستان میں ڈاکٹر ہوں یا انجینئر ،صحافت ہو یا سیاست، صحت ہو یا معیشت ،چیمبر آف کامرس ہو یا ایف بی آر، مسلح افواج پاکستان ہوں یا سویلین ادارے ہر جگہ کشمیری اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اوراپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:عوامی حقوق کی آڑ میں اشتعال انگیزی، تشدد کا ایجنڈا آشکار،ممنوعہ اسلحہ کی تصاویر وائرل
جبکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو یہ سہولت بھارت میں میسر نہیں ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام پس رہی ہے اور آزادکشمیر کے لوگوں کو پاکستان میں ہر جگہ بہترین نمائندگی میسر ہے ۔
عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے بچوں کو بھارت کے اندر وہ سہولیات میسر نہیں جو پاکستان کے بڑے تعلیمی اداروں میں آزادکشمیر کے بچوں کو میسر ہے ۔ اپنی آزادی کیساتھ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور پاکستان کے سویلین اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے ہیں۔
حریت رہنما عبدالحمید لون کا مزید کہنا تھا کہ شوکت نواز میر اور ان کے ٹولے نے معصوم عوام کو ورغلا کر سکیورٹی فورسز کے خلاف ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی۔ لیکن سچ سامنے آ کر رہتا ہے، اور آج یہ عناصر پوری قوم کے سامنے ایکسپوز ہو چکے ہیں۔
حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا کچھ اور نہیں بلکہ براہِ راست اجیت ڈوول کا پاکستان دشمن ایجنڈا ہے۔ حقوق کے نام پر آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے اور اداروں کو نشانہ بنانے والے آستین کے سانپ اب پوری قوم کے سامنے ایکسپوز ہو چکے ہیں




