کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، غنڈہ گردی،متعددسکیورٹی اہلکارشدید زخمی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے کئی سکیورٹی اہلکارشدید زخمی ہوگئے ۔

شرپسند کمیٹی امن برقراررکھنے کے تمام تردعووں کے باوجود پرآزادکشمیرمیں تشدد کارروائیوں میں مصروف عمل ہے ۔ سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وائس چیئرمین فرینڈز آف کشمیر عبدالحمید لون کا آزادکشمیر کی صورتحال پر برطانوی پارلیمنٹرینز کو خط ارسال

کالعدم کمیٹی کے شرپسندوں نے راولاکوٹ میں فائرنگ اوربہیمانہ تشدد کرکے ڈیوٹی پرتعینات متعدد سکیورٹی اہلکاروں کوشدید زخمی کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی اہلکارعلاقے میں امن وامان برقرار رکھنے اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مٹسوبشی اکلپس اسپورٹ بیک متعارف، جدید ڈیزائن اور رینج توجہ کا مرکز

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شرپسند کمیٹی کے ارکان اس سے قبل بھی سرکاری املاک کو نقصان پہنچاتے رہے اور ان کے حملوں میں متعدد سکیورٹی اہلکاروں کو شہید اورزخمی ہوچکے ہیں 

ماہرین کے مطابق نام نہاد ایکشن کمیٹی کی طرف سے پرتشدد کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹولہ عوامی حقوق کی جدوجہد کے بجائے اشتعال انگیزایجنڈے پر کاربند ہے۔