کور ممبر سید فیصل گیلانی کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان

کالعدم تنظیم سے منسوب پُرتشدد سرگرمیوں اور خفیہ حکمت عملی سے شدید اختلاف کرتے ہوئے کور ممبر سید فیصل گیلانی نے کالعدم تنظیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے بانی ارکان میں شامل اور مرکزی کور کمیٹی کے اہم رہنما سید فیصل گیلانی نے ایک خصوصی ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے تنظیم سے اپنے تمام روابط ختم کرنے اور اصولی طور پر علیحدگی اختیار کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں سید فیصل گیلانی نے ماضی کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ عوامی ایکشن کمیٹی کا پہلے دن سے حصہ رہے ہیں اور ہر جگہ تنظیم کے ساتھ ساتھ رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ تنظیمی امور کو آگے بڑھانے میں اپنا فعال کردار ادا کیا، تاہم حالیہ کچھ عرصے کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال نے انہیں یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: احسان شبیر شانی کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان

سید فیصل گیلانی نے ویڈیو پیغام میں تنظیم کی اندرونی پالیسیوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مگر حالیہ جو چند باتیں عوامی ایکشن کمیٹی کی سامنے آئی ہیں وہ ہمارے علم میں نہیں تھیں، لہذا میں عوامی ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن خفیہ اور غیر قانونی امور سے وہ لاعلم رکھے گئے، وہ ان کی تائید نہیں کر سکتے، اس لیے انہوں نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ اپنا سیاسی اور تنظیمی سفر فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔