راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)کالعدم تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے بلوائیوں نےراولاکوٹ میں پولیس اورقانون نافذ کرنےوالےاداروں پرباقاعدہ منصوبہ بندی کےتحت سیدھی گولیاں چلائیں۔

ویڈیومیں پرتشدد حملے اورشیہد پولیس اہلکار کی لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے
اس گھناؤنے عمل سےکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مکروہ اوردہشتگردانہ چہرہ بےنقاب ہوچکا ہے
بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حق میں بڑھ چڑھ کراعلامیہ بھی جاری کرچکاہے
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر عوام نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا،آئی جی لیاقت علی ملک
بیرون ملک بیٹھا پاکستان مخالف سوشل میڈیا بھی فیک نیوز اور اے آئی مواد کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا میں مصروف ہے

بھارتی اور پاکستان مخالف غیر ملکی سوشل میڈیا نے جس طرح کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو سپورٹ کیا اس سے انکے بیرونی روابط اور عزائم بے نقاب ہو چکے ہیں
48 سے 72 گھنٹوں کے اندر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی دہشتگردانہ سوچ اور بھارتی بیانیہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے
ماہرین کے مطابق احتجاج کی آڑ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کیے گئے حملوں نے ان کے مذموم اور تخریبی عزائم کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لاشوں کی بے حرمتی جیسے مکروہ عمل سے واضح ہے کہ ایکشن کمیٹی کا اسلامی روایات اور اخلاقیات سے ہرگز کوئی تعلق نہیں ہے۔
فتنہ الخوارج کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت میں کھل کر منظرعام پر آنا ان کے ہینڈلر بھارت کی بےچینی کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ آزاد کشمیر میں انتشار کی بھارتی کوشش مکمل ناکام ہوچکی ہے۔




