سونے

پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ؛ نئے نرخ جاری

عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلیوں کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی ہلچل مچ گئی ہے، جس کے نتیجے میں سونا خریدنے کے خواہشمند شہریوں کے لیے قیمت میں کمی کی صورت میں بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں سونے کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔

مقامی صرافہ مارکیٹ کے تازہ ترین نرخ:

پاکستان میں آج 7 جون 2026 کو سونے کی قیمتوں کے باقاعدہ اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں، جہاں عالمی اور مقامی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 52 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح صرافہ مارکیٹ میں آج 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 520 روپے ریکارڈ کی گئی ہےاورواضح رہے کہ ملک کے تمام بڑے شہروں بشمول لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں سونے کی قیمت یکساں رہی ہے جہاں 24 قیراط سونا فی تولہ 452,000 روپے، 10 گرام سونا 387,520 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 4 لاکھ 14 ہزار 333 روپے ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونےکی قیمت: فی تولہ سونا 12 ہزار سے زائد سستا ہو گیا

گزشتہ روز ہونے والی بڑی کمی:’

یاد رہے کہ گزشتہ روز آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 479 روپے کی ایک بڑی کمی دیکھی گئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونے کا نرخ کم ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے پر آیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ سونے کی قیمتوں پر گہری نظر رکھتے ہیں یا مستقبل میں سونا خریدنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں تو موجودہ کمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری خریداری کر لیں۔

ڈالر اور عالمی مارکیٹ کے اثرات:

اقتصادی ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں ہونے والا یہ حالیہ اتار چڑھاؤ امریکی ڈالر کی قدر اور عالمی مارکیٹ کے رجحانات سے براہ راست جڑا ہوا ہے۔ مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق جب بھی امریکی ڈالر کمزور ہوتا ہے تو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ رپورٹس میں خریداروں کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں دن کے دوران کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہیں، کیونکہ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں فوری طور پر مقامی ریٹس پر اثر انداز ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں اور عام خریداروں کو مسلسل صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں سونا فی تولہ 1469 روپے سستا ہو گیا

عالمی ذخائر میں پاکستان کا نمبر اور سرمایہ کاروں کو مشورہ:

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ ملکی و عالمی صورتحال میں سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان پوری طرح موجود ہے، اس لیے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کوئی بڑا فیصلہ کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھنے کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پر ہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے۔ ہمارا پڑوسی ملک بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اور ایشیا میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ سونا رکھنے والے ملکوں کی عالمی فہرست میں پاکستان کا نمبر 49 واں ہے۔