پاک فوج کے تعاون سے کیل،کلالوٹ،کنڈیاں والا بیلہ ،دومیل بالا سڑک کی بحالی کا کام جاری

نیلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)پاک فوج نے طوفانی برفباری باعث بند شاہراہ شونٹھر کی بحالی کا کام شروع کردیا۔کیل،کلالوٹ،کنڈیاں والا بیلہ سے دومیل بالا کی طرف برف ہٹا کر سڑک بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔

برگیڈئیر محمد عمران ارشد چیمہ کی ہدایت پر عوامی مشکلات کے پیش نظر دو ماہ سے بندہ شاہراہِ شونٹھر کی بحالی کے لیے ہفتہ کے روز کیل ٹاؤن سے شونٹھر کی طرف سڑک بحالی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

عوامی حلقوں عوام علاقہ شونٹھر نے افواج پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے برگیڈئیر محمد عمران ارشد چیمہ کی محب وطنی پر شکریہ اداء کیا ہے۔اس موقع پر عوام علاقہ نے افواج پاکستان کی لائن آف کنٹرول پر مقیم کشمیریوں کی حوصلہ افزائی باالخصوص گریس ویلی صحت کی سہولیات اور شونٹھر ویلی میں سڑک کی بحالی پر شکریہ ادا کیا
پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں، آزادکشمیرپر مکس اچار مسلط،عوام کی سامنے بے نقاب ہوچکے، عنصر پیرزادہ

Scroll to Top