حویلی(کشمیر ڈیجیٹل،سعد بخاری سے) انجینئر چوہدری عامر نذیر نے گاؤں سلاڑہ کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی، تعزیت، عیادت اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی: معاونین وزیراعظم کے اعزاز میں تقریب، قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار
دورے کے دوران انجینئر عامر نذیر چوہدری نے چوہدری ولی محمد کٹاریہ، چوہدری ریاض کے والد محترم چوہدری مہردین اور چوہدری منیر کٹاریہ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ میرپور بینچ،141میڈیکل آفیسرزکی تقرریاں معطل
بعد ازاں انہوں نے ماسٹر سیف الدین، چوہدری صدیق کٹاریہ، ریٹائرڈ ٹیچر چوہدری جمیل، چوہدری ریاض، چوہدری شاہد اور چوہدری عدنان کی رہائش گاہ پر منعقدہ عید ملن پارٹی میں شرکت کی۔
اس موقع پر کارکنان اور معززینِ علاقہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر متعدد افراد نے انجینئر عامر نذیر کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا
عید ملن پارٹی کے دوران انجینئر عامر نذیر چوہدری نے کارکنان اور مقامی زعماء سے موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے کارکنان کو انتخابی مہم مزید مؤثر بنانے، عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے اور گھر گھر جا کر پارٹی کا پیغام پہنچانے کی ہدایت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری یٰسین کے قریبی ساتھی چوہدری امیر قابل 40 سالہ رفاقت توڑ کرن لیگ میں شامل




