حویلی: معاونین وزیراعظم کے اعزاز میں تقریب، قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

حویلی کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل،رپورٹ سعد بخاری سے) پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس حویلی کہوٹہ میں حاجی سید شوکت بخاری (پولیٹیکل کوآرڈینیٹر ہمراہ وزیراعظم) اور بابر خان یوسفزئی (کنسلٹنٹ ہمراہ وزیراعظم) کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حویلی شیخ خورشید احمد نے کی۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ دھڑہ شریف سید محمودالحسن گیلانی، علامہ سید عبدالرؤف گیلانی، کوآرڈینیٹر ہمراہ وزیراعظم برائے یوتھ افیئرز سید آفتاب گیلانی سمیت کارکنان اور سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ ، الرٹ جاری

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ خورشید احمد، سید آفتاب گیلانی، حاجی سید شوکت بخاری اور بابر خان یوسفزئی نے آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں تعلیمی پیکج اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کو عوامی فلاح و بہبود کیلئے اہم اقدامات قرار دیا۔

مقررین نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔ سوشل میڈیا پر حالیہ منفی پراپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی،17واصل جہنم

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ راجہ ممتاز حسین راٹھور اپنی عوامی خدمات اور تاریخی کردار کی بدولت آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی یا غیر ذمہ دارانہ گفتگو ناقابلِ قبول ہے۔