آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، امیدوار اسمبلی حلقہ کھاؤڑہ راجہ ثاقب مجید کی اپنے حلقہ انتخاب میں طوفانی سیاسی اننگز اور انتخابی مہم پوری طاقت کے ساتھ جاری ہے۔ اس سلسلے میں حلقے کے متعدد سیاسی افراد دیگر جماعتوں کو خیرباد کہہ کر راجہ ثاقب مجید کے سیاسی قافلے میں تیزی سے شامل ہو رہے ہیں۔
سیاسی مہم کے دوران امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید کے ہمراہ صدر حلقہ راجہ ایاز غفور، ممبر ضلع کونسل راجہ ذوالقرنین قریش، سابق امیدوار ضلع کونسل راجہ وحید اور سابق امیدوار ضلع کونسل راجہ بابر بھی موجود تھے۔ ان تمام رہنماؤں کی یونین کونسل دڑبنگ دچھہ آمد پر مقامی عوام اور حامیوں کی جانب سے ان کا انتہائی شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عامر نذیر کی الیکشن مہم تیز، ن لیگی رہنما کمانڈر مقصود خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شامل
پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا، مسلم لیگ ن میں شمولیت:
اس اہم موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو اس وقت بڑا سیاسی جھٹکا لگا جب پارٹی چھوڑ کر راجہ رشید خان، محمد تاثیر، محمد کلیم، راجہ جمیل، راجہ گل مجید، راجہ محمد نذیر خان، نزاکت حسین، راجہ ممتاز خان، راجہ منظور خان، محمد شوکت، محمد حفیظ، راجہ سفیر، راجہ مصطفیٰ، یاسر قیوم، راجہ دائم، راجہ امجد خورشید، ناصر رشید اور محمد ذوالفقار نے قائدِ کھاؤڑہ ثاقب مجید راجہ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
نئے ساتھیوں کا استقبال اور میاں نواز شریف کا پیغام:
راجہ ثاقب مجید اور دیگر لیگی رہنماؤں کی جانب سے تمام نئے شامل ہونے والے سیاسی ساتھیوں کو مسلم لیگ ن میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیدوار اسمبلی حلقہ کھاوڑہ راجہ ثاقب مجید نے کہا کہ پارٹی میں نئے شامل ہونے والے افراد ہمارا اصل اثاثہ ہیں اور ہم سب میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں، کیونکہ میاں نواز شریف ہی ہمارے واحد قائد ہیں۔
حلقے کی پسماندگی دور کرنے کا عزم:
راجہ ثاقب مجید نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ آپ سب مل کر انتخابی میدان میں میرے ہاتھ مضبوط کریں، میں وعدہ کرتا ہوں کہ کامیابی حاصل کر کے اس حلقے کی دیرینہ پسماندگی کو ہمیشہ کے لیے دور کر دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھاوڑہ کے تمام باشعور نوجوان میرے دست و بازو ہیں اور ہم سب مل کر حلقے کی تقدیر بدلیں گے۔




