مظفرآباد کوٹلہ کے اسد حمید ریڈ کراس سوسائٹی آزاد کشمیر کے وائس چیئرمین مقرر

حلقہ کوٹلہ مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت، متحرک اور نوجوان سیاسی و سماجی رہنما چوہدری اسد حمید نایابی کو بین الاقوامی شہرت یافتہ فلاحی ادارے پاکستان ریڈ کراس سوسائٹی آزاد کشمیر کا وائس چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

ان کی یہ اہم تقرری نہ صرف ان کی مسلسل محنت، خلوصِ نیت اور عوامی خدمت کے جذبے کا اعتراف ہے بلکہ ریاستی سطح پر نوجوان قیادت پر اعتماد کے اظہار کی بھی ایک روشن مثال ہے۔

چوہدری اسد حمید نایابی نے طالب علمی کے دور سے ہی سماجی اور سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کیا۔ نوجوانوں کے مسائل، عوامی فلاح و بہبود اور معاشرتی ترقی کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد نے انہیں ریاست کی ابھرتی ہوئی قیادت میں نمایاں مقام دلایا

آج ایک اہم فلاحی ادارے میں ان کی تقرری اس بات کا ثبوت ہے کہ لگن، دیانت داری اور خدمتِ خلق کا جذبہ ہمیشہ کامیابی کی راہیں ہموار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہلالِ احمر پاکستان کے زیراہتمام ایل او سی متاثرہ 200 گھرانوں میں نقد رقم تقسیم

پاکستان ریڈ کراس سوسائٹی آزاد کشمیر کے چیئرمین سردار شفیق احمد خان اور سیکرٹری و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی گلزار فاطمہ کی قیادت میں پہلے ہی انسانی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں کے میدان میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

چوہدری اسد حمید نایابی کی بطور وائس چیئرمین شمولیت سے ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری، جدت اور توانائی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

امید کی جاتی ہے کہ چوہدری اسد حمید نایابی اپنی قائدانہ صلاحیتوں، انتظامی تجربے اور عوامی خدمت کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان ریڈ کراس سوسائٹی آزاد کشمیر کے فلاحی منصوبوں کو مزید مؤثر اور وسیع بنائیں گے، جس سے ریاست بھر کے عوام بالخصوص ضرورت مند طبقات کو فائدہ پہنچے گا۔

حلقہ کوٹلہ مظفرآباد سمیت پورے آزاد کشمیر کے عوام نے چوہدری اسد حمید نایابی کی اس اہم تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے انسانی خدمت کی اس عظیم روایت کو مزید فروغ دیں گے۔