پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا،خواجہ شفیق ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان تحریک انصاف مظفرآباد ڈویژن کو بڑا جھٹکا لگ گیا ، خواجہ شفیق ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کے قافلے میں شامل ہوگئے۔

نائب صدر پی ٹی آئی ضلع نیلم راجہ طفیل، راجہ زاہد سمیت سیکڑوں افراد نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ سابق وزیراعظم فاروق حیدر ، بیرسٹر افتخار گیلانی، چوہدری منظور احمد ، مرتضی گیلانی، نورین عارف ، راجہ ثاقب مجید، ڈاکٹر مصطفی بشیر سمیت دیگر نے خوش آمدید کہتے ہوئے ہار پہنائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کو اس وقت بڑا سیاسی دھچکا لگا جب پارٹی کے مظفرآباد ڈویژن کے صدر خواجہ شفیق احمد نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں اور کارکنوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لبنان پر حملے: ایران نے امریکہ کیساتھ جنگ بندی مذاکرات معطل کردیئے

اس سلسلے میں نیلم ویو کے سربراہ زار میں ایک پُروقار شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، سینئر رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی، چوہدری منظور احمد، پیر سید غلام مرتضیٰ علی گیلانی، ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر ، راجہ ثاقب مجید، ثمر سراج اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ شفیق احمد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی ضامن جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اور ایٹمی دھماکوں کے ذریعے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر دفاعی قوت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ قومی چیلنجز کے دوران افواج پاکستان نے دفاع وطن کے لیے مثالی کردار ادا کیا اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

خواجہ شفیق احمد نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پاک فوج کے جوان ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کو مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ ،مہاجرین نشستوں پر سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفاق

پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں تعمیر و ترقی کے جال بچھائے ہیں ، مظفرآباد ڈویژن کی 9 کی 9 نشستیں جیت کر قیادت کو تحفہ میں پیش کریں گے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے خواجہ شفیق احمد اور ان کے ساتھیوں کو جماعت میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس شمولیت کو مسلم لیگ (ن) پر عوامی اعتماد کا اظہار قرار دیا۔
خواجہ محمد شفیق کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت، حلقہ 3 مظفرآباد سٹی میں بیرسٹر افتخار گیلانی کی انتخابی زور وشور سے جاری خواجہ شفیق کی شمولیت، مسلم لیگ (ن) کے قافلے کو ایک اور بڑی سیاسی قوت مل گئی

امیدوار اسمبلی حلقہ کوٹلہ، سابق وزیر حکومت اور مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن نورین عارف نے معروف سیاسی رہنما، سابق چیئرمین نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ و سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ڈویژن مظفرآباد خواجہ محمد شفیق کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے پر گلے میں ہار پہن کر خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر نورین عارف کا کہنا تھا کہ خواجہ محمد شفیق کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط اور فعال ہوگی، اور حلقہ کوٹلہ سمیت پورے خطے میں مسلم لیگ ن کا پیغام عوام تک مؤثر انداز میں پہنچے گا۔