کہوٹہ(کشمیر ڈیجیٹل)ازاد کشمیر کے نامور سینئرمعروف قانون دان شیخ سہیل مسعود ایڈووکیٹ کو ممبر بار کونسل آزاد جموں وکشمیر منتخب کر لیا گیا۔
چیئرمین بار کونسل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شجاعت علی خان سابق ممبر کے ممبر سروس ٹریبونل بننے کے بعد سہیل مسعود ایڈووکیٹ حویلی کہوٹہ سے انتخابات میں دوسرے نمبر پر تھے کو ممبر بار کونسل آزاد جموں وکشمیر منتخب کر لیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لبنان پر حملے: ایران نے امریکہ کیساتھ جنگ بندی مذاکرات معطل کردیئے
وکلاء ، سول سوسائٹی ،انجمن تاجران ،صحافی تنظمیوں اور سیاسی وسماجی شخصیات نے سہیل مسعود ایڈووکیٹ کو ممبر منتخب ہونے اور شجاعت علی راٹھور کو ممبر سروس ٹرییونل منتخب ہونے پر مبارکباد دی اوراس توقع کا اظہار کیا کہ وہ آئین ،قانون اور وکلاء کی بہبودکیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
سہیل مسعود ایڈووکیٹ ایک منجھے ہوئے سیاست دان اور معروف قانون دان ہیں انہون نے سیاست کے اندر رہ کر ایک بہترین سیاسی کارکن ہونے کے ناطے اپنا لوہا منوایا اور اپنے اپ کو ایک بہترین سیاستدان ثابت کیا حویلی کے اندر سیاسی سماجی طور پر بہترین کارہائے نمایاں سرانجام دیئے،۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی اخبار کوپاکستان مخالف انٹرویو۔ بھگوڑے عادل راجہ کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب
بہترین قانون دان ہونے کے ناطے عدل و انصاف کے بول بالا کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برے کار لا کر ہمیشہ انصاف اور دیانت داری سے غریب عوام کو ان کا حق دلایا جسے لوگ رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے ۔
وہ اس سے قبل کالج یونین کے جنرل سیکریٹری ،ازاد کشمیر کی ایک بڑی طلباء تنظیم کے مرکزی صدر ،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل حویلی ،اور تقریباً 8 مرتبہ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حویلی کہوٹہ رہ چکے ھیں




