راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) لاہور جانے والی سیاحوں کوسٹر گوئیں نالہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی ۔
وصال ایمبولینس سروس کے چیئرمین وسیم نثار کے مطابق حادثہ میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:مہاجرین نشستوں بارے فیصلہ آئینی اداروں کی ذمہ داری ،ڈاکٹر مشتاق خان
وصال ایمبولینس سروس کی ٹیم نے فوری ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا
تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ میں گوئیں نالہ کے مقام پر لاہور جانے والی ایک ٹوریسٹ کوسٹر حادثے کا شکار ہو گئی ہے وصال ایمبولینس سروس کے چیئرمین وسیم نثار کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لڑکی کی محبت میں مبتلا کشمیری نوجوان ایل او سی پار کرگیا
اطلاع ملتے ہی وصال ایمبولینس سروس کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا کردیا۔
زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے جبکہ حادثے کی وجوہات کے حوالے سے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں ۔




