مذاکرات جاری،مہاجرین نشستوں پر اے پی سی طلب کی جائے گی،طارق فاروق

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) جنرل سیکرٹری ن لیگ آزادکشمیرچوہدری طارق فاروق کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزراء کے درمیان ہونیوالے مذاکرات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئے۔

چوہدری طارق فاروقکا کہنا تھا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق اپنی تجاویز پیش کیں، جنہیں تمام شرکاء نے توجہ سے سنا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ میں آٹو انڈسٹری پر ٹیکس نافذ کرنے کا پلان تیار

ان کے مطابق کسی بھی مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور مذاکراتی عمل کے آغاز کے ساتھ ہی پیچیدہ مسائل بھی بتدریج حل کی جانب بڑھتے ہیں۔

مہاجرین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری طارق فاروق نے بتایا کہ 9جون سے قبل آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) طلب کی جائے گی۔

جس میں تمام جماعتوں سے تجاویز حاصل کی جائیں گی۔ ان تجاویز کی روشنی میں مہاجرین نشستوں سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لڑکی کی محبت میں مبتلا کشمیری نوجوان ایل او سی پار کرگیا

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مشاورت کے نتیجے میں ایک بہتر اور قابلِ عمل حل سامنے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو چاہیے کہ وہ احتجاج یا پرتشدد راستوں کے بجائے جمہوری اور آئینی طریقہ اختیار کریں اور اپنے مسائل اسمبلی کے فلور پر حل کرنے میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکراتی عمل میں اگرچہ کچھ حد تک ڈیڈ لاک کی کیفیت پیدا ہوئی ہے تاہم مذاکرات ناکام نہیں ہوئے۔ “امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، مجھے یقین ہے کہ بہتری کی طرف پیش رفت ہوگی۔