شوکت جاوید

وفاقی حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی میں مذاکرات کامیاب ہونگے:شوکت جاوید میر

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ دونوں حکومتوں اور جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات میں بریک تھرو ہونے کا قوی امکان ہے جسکی بناء پر آزاد کشمیر کی تاریخ میں ایک بہت بڑا بریک تھرو ہونے والا ہے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی حتی المقدور کوشش ہے کہ نو جون سے قبل ہر دو فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کو پیش نظر رکھتے ہوئے قابل قبول فارمولا پر عمل درآمد کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ہوٹل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد : چوہدری لطیف اکبر سے ایوان صدر میں شوکت جاوید میر کی اہم ملاقات

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری ،وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ،چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر قومی سلامتی کے اداروں ،عوامی ایکشن کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے ڈیڈ لاک کے بجائے مکالمہ شروع کرنے کو ترجیح دی اوریہی ابھی تک کے سیاسی آئینی جمہوری رویے کو تقویت دینے کا محفوظ راستہ ہے ۔

شوکت جاوید میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین وقانون کی بانی اور بحالی جمہوریت کی وارث ہے ۔وہ انسانی رشتوں ،سماجی انصاف اور عوامی حقوق کو مقدم سمجھتی ہے۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے ہوتے ہوئے مذاکرات میں ناکامی تو درکنار تعطل بھی نہیں آ سکتا، تاہم مثبت اختلاف رائے وہاں سے جنم لیتے ہیں جہاں صاحب الرائے انسان ہوتے ہیں ۔ انسانی حقوق ،نظریاتی جدوجھد، ملکی تشخص ،قومی وقار اداروں کے استحکام سے متعلق پیپلز پارٹی کی پالیسیاں اظہر من الشمس ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپا ، الحاق پاکستان ریلی،فیلڈ مارشل نے بھارتی مکاری کا بھرپور جواب دیا،شوکت جاوید میر

قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو، دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور، پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما چوہدری ریاض کی حکمت و دانش کے مطابق قائمقام صدر چوہدری لطیف اکبر، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور ،پارٹی صدر چوہدری محمد یاسین، سابق وزرائے اعظم چوہدری عبد المجید، سردار تنویر الیاس خان ،سردار محمد یعقوب خان ،چوہدری پرویز اشرف سمیت پارٹی اور پارلیمانی کامیابی سے عام انتخابات میں لینڈ سلائیڈنگ وکٹری حاصل کرنے کی جانب محو سفر ہے ۔