پاکستان کے نوجوان بولرعرفات منہاس نے آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ۔
یہ میچ پاکستان کی ون ڈے کرکٹ تاریخ کا ایک ہزارواں میچ تھا، جس میں عرفات منہاس نے اپنے ون ڈے کیریئر کا شاندار آغاز کیا اور ڈیبیو پر ہی 5 وکٹیں حاصل کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی ۔
عرفات منہاس نے اپنی بہترین لائن اور لینتھ کے ساتھ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلوی بیٹنگ لائن اپ کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ انہوں نے اپنے 10 اوورز کے اسپیل میں صرف 52 رنز کے عوض 5 اہم وکٹیں حاصل کیں ۔
ان کی اس تباہ کن بولنگ نے آسٹریلیا کی بیٹنگ کو بکھیر کر رکھ دیا اور پوری ٹیم 45ویں اوور میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پہلا ون ڈے میچ :پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
اس کارکردگی کے ساتھ عرفات منہاس پاکستان کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں وہ پہلے بولر بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہو۔
ان کی یہ کارکردگی نہ صرف ان کے کیریئر کا یادگار آغاز ہے بلکہ پاکستانی کرکٹ کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ شمار کی جا رہی ہے ۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر بہترین بولنگ کا ریکارڈ فاسٹ بولر ذاکر خان کے پاس تھا، جنہوں نے 1984 میں اپنے پہلے ون ڈے میچ میں 19 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔
تاہم عرفات منہاس نے اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان وسیم اکرم کی حج سے متعلق قیاس آرائیوں پر وضاحت جاری
ماہرین کرکٹ کے مطابق عرفات منہاس کی یہ شاندار کارکردگی مستقبل میں پاکستان کی بولنگ لائن اپ کے لیے ایک مضبوط اضافہ ثابت ہو سکتی ہے۔



