ہائی ایس

فارورڈکہوٹہ،رکشہ حادثے کا شکار ،دو افراد جاں بحق،6زخمی

ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ کی تحصیل خورشید آباد میں منا موڑ کے مقام پر جمعرات کو  المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں مسافروں سے بھرا لوڈر رکشہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

حادثے کے نتیجے میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دو افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سیر کیلئے آزادپتن آزادکشمیر آنیوالا نوجوان رنگڑ نالہ میں ڈوب کر جاں بحق

اطلاعات کے مطابق سب دوست ہلاں آبشار پر گئے تھے ہلاں آبشار سے واپسی پر حادثہ پیش آیا۔

ادریس ولد عنایت خان اور  بلال افتخار ولد محمد افتخار موقع پر ہی جاں بحق یوئے۔

مقامی افراد اور ریسکیو 1122 نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال فارورڈ کہوٹہ منتقل کر دیا گیا۔

تاہم ابھی تک حادثے کی حتمی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا:سائیں باغ کے قریب المناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

حادثے کی خبر سنتے ہی علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی جبکہ شہریوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔