سوات کے علاقے مٹہ میں افسوسناک واقعہ، شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق، بھابھی شدید زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

عید کے دن سوات سے ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک شوہر نے اپنی بیوی اور بھابھی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ سوات میں مٹہ کے علاقے شوخدڑہ میں پیش آیا ہے جہاں ملزم نے عید کے موقع پر فائرنگ کر کے گھر میں ماتم بچھا دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس ہولناک واقعے کے نتیجے میں ملزم کی بیوی گولیوں کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ ملزم کی بھابھی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہٹیاں بالا:سائیں باغ کے قریب المناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

اس خونی واقعے کو انجام دینے کے بعد ملزم نے بعدازاں خود پر بھی فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ بھی موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس حکام کی جانب سے فراہم کردہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم خطرناک آئس کے نشے کا شدید عادی تھا جس نے نشے کی لت کے باعث اپنی ہی فیملی پر گولیاں چلا دیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق عید کے روز پیش آنے والے اس لرزہ خیز واقعے کی تفتیش تاحال جاری ہے اور پولیس اصل حقائق معلوم کرنے کے لیے کیس کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026