کھوئی رٹہ گالہ بازار میں دو گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی کی بنا پر ہونے والی لڑائی کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان عاصم قیوم ولد محمد قیوم قوم راجپوت شدید زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق نوجوان اس وقت حجام کی دکان پر بال کٹوا رہا تھا اوراچانک فائرنگ کی زد میں آ گیا ۔شدید زخمی ہونے والا نوجوان 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرپور میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم، چار نوجوان شدید زخمی
بتایا جا رہا ہے کہ حماد شاہ ولد طاہر شاہ کی فائرنگ سے نوجوان کو گولی لگی، زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا ۔
ملزم حماد شاہ ولد طاہر شاہ کچھ عرصہ پہلے بھی قاتلانہ حملے میں گرفتار ہوا تھا اور ضمانت پر ہے۔
عینی شاہد کے مطابق اس نے ملزم حماد شاہ کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر اس نے اس پر بھی فائر کرنے کی کوشش کی جو خوش قسمتی سے نہ چل سکی اس کے ساتھ موجود ایک اور لڑکے نے پستول لے لیا اور وہاں سے بھاگ گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری تہذیب النساء کی فوٹو گرافی سے شروع ہونیوالا تنازعہ تصادم میں تبدیل،شہری جاں بحق
ذرائع کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا بعد ازاں تھانہ پولیس کھوئی رٹہ نے ملزم کو گرفتار کر لیااور مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔




