بیجنگ(کشمیر ڈیجیٹل)آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین کے وزیراعظم لی چیانگ کے ساتھ غیر رسمی ملاقات ہوئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے درمیان ملاقات عظیم عوامی ہال میں منعقدہ پُروقاراستقبالیہ تقریب کے دوران ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد میں سخت دھوپ اور شدید گرمی کے بعد اچانک تیز بارش کا سلسلہ شروع!
ملاقات کے موقع پر چین کے وزیراعظم نے گرمجوشی سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ مصافحہ کیا۔ چینی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مابین تبادلہ خیال بھی ہوا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ دورہ چین پر موجود ہیں۔




