مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) کمشنر مظفرآباد نے الیکشن سے قبل انتخابی مہم یا اس سے قبل سیاسی جماعتوں کی جانب سے وال چاکنگ پر مکمل پابندی لگادی ۔
ذرائع کے مطابق جنرل الیکشن 2026 کی آمد سے قبل کمشنر مظفرآباد نے سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے حوالے سے قواعد وضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن: مزید دو سیاسی جماعتیں کشمیر جمعیت علمائے اسلام،کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی رجسٹرڈ
نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی سرکاری یا نجی عمارت پر وال چاکنگ، پینٹنگ یا اشتہار لگانے پر 6 ماہ قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
تفصیلات کے مطابق کمشنر مظفرآباد نے سیاسی جماعتوں کی اشتہاری انتخابی مہم پر روک لگاتے ہوئے سیاسی وال چاکنگ پر پابندی عائد کر دی
عام انتخابات میں وال چاکنگ کا رجحان بڑھ جاتا ہے ایکٹ کے تحت پبلک یا پرائیویٹ وال چاکنگ ممنوع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈمارشل سیدعاصم منیر کی ایرانی صدر اور اسپیکر پارلیمنٹ سے تہران میں اہم ملاقات
الیکشن قواعد وضوابط ایکٹ کے تحت کمشنر مظفرآباد کی جانب سے وال چاکنگ کرنیوالے افراد کو 6 ماہ قید اور 20 ہزار جرمانہ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
مظفرآباد ڈویژن کے تینوں اضلاع میں وال چاکنگ، غیر قانونی بینرز، ہورڈنگز پر پابندی کا اطلاق ہوگا، ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا
انتخابی مہم کے دوران سرکاری عمارتوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر عوامی مقامات پر وال چاکنگ اور انتخابی نشانات بنانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔




