اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے بڑاریلیف دینے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6 روپے کمی کا اعلان کر دیا ہےجس کے بعد ڈیزل 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران امریکہ امن معاہدے کیلئے متحرک، دنیا کی نظریں پاکستان پر جم گئیں
حکومتی ذرائع کے مطابق پیٹرول 6 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔
ڈیزل کی نئی قیمت 403 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر الیکشن سے قبل پکڑ دھکڑ، غلام محی الدین دیوان لاہور سے گرفتار
یاد رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ ایران کے بعد عالمی سطح پر کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ عالمی سٹاک ایکسچینج بھی اوپر چلی گئی
دوسری جانب وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے کمی کردی گئی، ڈیزل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 6 روپے 80 پیسے کی کمی ہوگئی۔




