ناقص انتظامات،سیاح سردیوں میں وادی لیپہ کی خوبصورتی دیکھنے سے محروم

وادی لیپہ (عبدالصبور اعوان،کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپہ کا حسن و جمال ہر موسم میں رنگ بکھیرتا ہے گرمیوں میں سیا ح وادی لیپہ کی خوبصورتی سر سبز و شاداب کھیت ہرے جنگلات ٹھنڈے میٹھے پانیوں سے لطف اندوز ہونے وادی لیپہ کاسفر کرتے ہیں اور وادی لیپہ کی خوبصورتی سے بھر پور لطف اندوز ہوتے ہیں یہی سر سبز و شاداب وادی سردیوں میں سفید چادر اوڑھ لیتی ہے جس سے گرمیوں میں سرسبز و شاداب نظر آنے والی وادی الگ رنگ دھار لیتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں ،راستوں کی بندش،ناقص انتظامات ،سیاح وادی لیپہ کا دلفریب منظر دیکھنے سے محروم

سردیوں میں راستوں کی بندش اور ناقص انتظامات ہونے کے باعث سیاح سردیوں میں وادی لیپہ کا سفر نہیں کرتے ہیں جبکہ یہ وادی سردیوں میں سفید چادر اوڑھے مزید حسین ہو جاتی ہے اگر سردیوں میں مناسب بندوست کیا جائے تاکہ سیا حوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑ ے تو بڑی تعداد میں سیاخ سردیوں میں بھی وادی لیپہ کا حسن اور دلفریب منظر دیکھنے لیپہ کا سفر کر سکیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں ۔وادی لیپہ، منڈاکلی بیلہ میں سنو فیسٹیول، پاک فوج نے عوام کے دل جیت لئے

رواں برس پاک فوج کی جانب سے وادئ لیپہ کے خوبصورت سیاحتی مقام منڈا کلی بیلہ میں پاک فوج کے تعاون سے سنو سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
فیسٹول کے منتظمین کا کہنا تھا کے فیسٹیول کرانے کا مقصد وادی لیپہ میں سردیوں میں برف باری کے باعث ہر طرف خوبصورت سفید چادر پوش وادی ،وادی لیپہ خوبصورت نظر آئے موسم گرما کی طرح سردیوں میں بھی یہ وادی حسین ہو جاتی ہے۔
شرکاء کا کہنا تھا حکومت سردیوں میں سیاحت کے فروغ کے لیے بہتر اقدامات کرے تا کہ سردیوں میں بھی سیا ح لیپہ آئیں اور اس کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکیں۔

Scroll to Top