مظفر آباد میں انتظامیہ کا ایکشن ،مہنگی اشیاء فروخت کرنے والے 9 دکاندارگرفتار

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں رمضان المبار ک کے دوران انتظامیہ گرانفروشی روکنے کے لئے متحرک ہے ۔ریاست میں ناقص اشیاء کی فروخت روکنے کےلئے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ بھی شروع کردی گئی ہے ۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ  نے اندرون شہر مختلف علاقوں میں گراں فروشوں اور ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، مہنگی اشیاء فروخت کر نے والے 9 دکاندارگرفتار کرلئے ۔

 یہ بھی پڑھیں ۔مظفر آباد،دکانوں کی چیکنگ،کیش اینڈ کیری سیل،مختلف اشیاء کی بڑی کھیپ ضبط

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رورل مظفرآباد حماد بشیر نے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ صدر و نفری نلوچھی ،گوجرہ،ٹالی منڈی،چہلہ بازاروں کا وزٹ کیا
انتظامی افسران نے مظفر آباد اندرون شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا اور تجاوزات کرنے و الے تھڑ ا فروشوں کے تھڑوں کو ضبط کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ،انٹری پوائنٹس پرچیکنگ شروع،ناقص اشیاء کی بھاری مقدار ضبط ،گاڑی مالکان کوجرمانے

دورے کے دوران گراں فروشی کرنے پر 9 دکاندا روں کو گرفتار کیا گیا اوربھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ان کے تھڑے، ر یڑھیاں بھی ضبط کی گئیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر رورل نے اس موقع پر کہا کہ کسی کو بھی گراں فروشی اور تجاوزات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ،خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top