باغ: ڈپٹی کمشنر باغ کی ہدایت پر ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر باغ سید قمر عباس کاظمی نے شہر میں چکن اور مٹن شاپس کا معائنہ کیا۔ دورانِ چیکنگ ناقص اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر دو دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ ایک قصاب کو حراست میں لے لیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق کارروائی کا مقصد عوام کو معیاری اور مناسب قیمت پر گوشت کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ ناقص اشیائے خور و نوش کی فروخت کو روکا جا سکے۔