آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی سیاحتی مقام پیر چناسی میں ایک مشتبہ عقاب پکڑا گیا ہے جس کے جسم پر سولر پاورڈ جی پی ایس نما ڈیوائس اور پیلے رنگ کا ونگ ٹیگ نمبر ایف 49 نصب پایا گیا۔
جنگلی حیات کے ماہرین کے مطابق یہ عقاب عام شکاری پرندہ نہیں بلکہ کسی بین الاقوامی تحقیقاتی یا ہجرتی نگرانی کے پروگرام کا حصہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پروپیگنڈا فیکٹری بے نقاب: چینی اسکالر کے نام پر ’اے آئی‘ سے تیار کردہ جعلی مواد پکڑا گیا
ان کے مطابق ایسے جی پی ایس اور جی ایس ایم ٹریکرز پرندوں کی نقل و حرکت، ہجرت کے راستوں اور رہائش کے پیٹرن کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف 49 جیسے کوڈز عالمی سطح پر عقابوں، بازوں اور گدھوں کی نگرانی کے مختلف منصوبوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افغان طالبان کا بڑا جھوٹ پکڑا گیا: پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈا اور جعلی ویڈیو بے نقاب
ماہرین کے مطابق یہ عقاب وسطی ایشیا یا خلیجی ممالک کے کسی ریسرچ پروگرام سے منسلک ہجرت کرنے والے شکاری پرندوں میں سے ہو سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔




