ہنڈی پیراں

ہنڈی پیراں میں ایف اے پی سنٹر کا افتتاح، عوامی خدمت کا ایک اور وعدہ پورا

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل)ضلع حویلی کے علاقے ہنڈی پیراں کے عوام کا ایک اور دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ، جہاں ہنڈی پیراں میں ایف اے پی کا باقاعدہ افتتاح ڈی ایچ او ضلع حویلی ڈاکٹر تسکین احمد راٹھور نے کر دیا ۔

افتتاحی تقریب کے موقع پرعلاقے بھر میں  عوان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور علاقہ مکینوں نے اس اہم سہولت کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور منگلہ ڈیم متاثرین کا دیرینہ خواب پورا، وزیراعظم آزاد کشمیر کی موجودگی میں آلاٹمنٹ آرڈرز کی تقسیم

اہلیانِ ہنڈی پیراں نے وزیر اعظم  آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر کے علاقے کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں ۔

عوام نے چیئرمین سادات کمیٹی سید آفتاب گیلانی اور پوری سادات کمیٹی کی خدمات کو بھی سراہا ، جو بہترین انداز میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ریسکیو 1122 کے ملازمین کی جیت؛ حکومت نے بڑامطالبہ مان لیا، نوٹیفکیشن جاری

تقریب کے دوران ڈاکٹر تسکین احمد راٹھور کی محنت ، خدمات اور عوامی فلاح کے لیے کاوشوں کو بھی عوام نے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔

اہلیانِ ہنڈی پیراں نے سید مشتاق گیلانی اور سید زاہد گیلانی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی ذاتی ملکیت سے دکانیں وقف کر کے اس منصوبے کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گریس ویلی کے عوام بلا تنخواہ سرحدوں کے محافظ،حفاظتی بنکرز کا مطالبہ پورا کرینگے، کمانڈنٹ فالکن بریگیڈ

عوام کا مزید کہنا تھا کہ ہنڈی پیراں میں تعمیر و ترقی کا یہ سفر انشاء اللہ آئندہ بھی اسی جوش وجذبے کے ساتھ جاری و ساری رہے گا ۔

Scroll to Top