عابد حسین

 حلقہ4،بڑی تعداد میں کارکنوں کا عابد حسین عابد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اعلان

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) میں اگرچہ انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا، تاہم شہر کے حلقہ نمبر 4 میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

مختلف سیاسی جماعتیں متحرک دکھائی دے رہی ہیں اور کارکنان کی جانب سے جوش و خروش میں اضافہ واضح طور پر محسوس کیا جا رہا ہے ۔

اسی سلسلے میں راولاکوٹ میں ایک اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔

اس موقع پر نئے شامل ہونے والے افراد نے سابق وزیر حکومت عابد حسین عابد کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس شمولیت کو حلقہ 4 کی سیاست میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پوزیشن مزید مستحکم ہو سکتی ہے ۔

مقامی سطح پر یہ پیش رفت دیگر جماعتوں کے لیے بھی ایک چیلنج کے طور پر دیکھی جا رہی ہے ۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اس پیش رفت کو عوامی اعتماد کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے گی ۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

حلقے میں جاری سیاسی سرگرمیوں اور بدلتی صورتحال نے واضح کر دیا ہے کہ جیسے ہی انتخابات کا شیڈول سامنے آئے گا۔

انتخابی مہم مزید تیز ہو جائے گی اور سیاسی درجہ حرارت میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔

Scroll to Top