ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، جس کے باعث صرافہ مارکیٹ میں خریداروں کے لیے قدرے ریلیف کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اب فی تولہ سونا 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے مقرر
فی تولہ کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد اب یہ 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
معاشی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر طلب و رسد میں ہونے والی تبدیلیاں سونے کے نرخوں پر براہِ راست اثر انداز ہو رہی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کا یہی رجحان برقرار رہا، تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی یا استحکام دیکھنے میں آ سکتا ہے۔



