مظفر آباد میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن شروع، 33 کو تحصیل بدر کردیا گیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) رمضان المبارک میں بھکاریوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ کردیا گیا،مظفر آبا سٹی اور گڑھی دوپٹہ میں ایکشن لیتے ہوئے 33 بھکاریوں کو گرفتار کرکے تحصیل بدر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دوران رمضان المبارک انٹری پوائنٹس سے بھکاریوں کو داخل ہونے سے روکنے کیلئے ایس ایچ اوز کو ہدایت دی جاچکی ہیں جبکہ شہر مظفرآباد میں اسسٹنٹ کمشنرمظفرآباد سٹی اور ڈی ایس پی پولیس سٹی مظفرآبادنے بھکاریوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔

ریاستی دارالحکومت کے سٹی‘صدر‘ سول سیکرٹریٹ اور گڑھی دوپٹہ تھانوں کی حدود میں 16 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد سٹی اور ڈی ایس پی پولیس سٹی مظفرآباد کی بھکاریوں کے خلاف اپریشن کو شہریان مظفرآباد نے سراہا۔ آئندہ ایام میں بھی بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں بھکاریوں کے خلاف دفعہ 144 کا نفاذ: عوامی مقامات پر بھیک مانگنے پر پابندی

Scroll to Top