قراء حضرات

آزادکشمیر حکومت نے قراء حضرات کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافہ کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) حکومت آزادکشمیر نے تجویدالقران کے قراء حضرات کے ماہانہ وظیفہ میں 6 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے محکمہ عشر، زکوٰۃ، سوشل ویلفیئر، ترقی نسواں اور مذہبی اوقاف کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم نوٹیفکیشن کے مطابق تجوید القرآن ٹرسٹ نے قراء حضرات کے ماہانہ اعزازیہ میں اضافہ کر دیا ہے ۔

اس اقدام کا مقصد دینی خدمات انجام دینے والے قراء کی مالی معاونت کو بہتر بنانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قراء حضرات کا ماہانہ وظیفہ 24,000 روپے سے بڑھا کر 30,000 روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ اس اضافے کے تحت 6,000 روپے کا بوجھ تجوید القرآن ٹرسٹ خود برداشت کرے گا جبکہ 4,000 روپے متعلقہ مقامی کمیٹی فراہم کرے گی۔

اس طرح مجموعی طور پر اعزازیہ میں کیا گیا اضافہ مختلف اداروں کی مشترکہ ذمہ داری کے تحت پورا کیا جائے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر حکومت کا علاقائی زبانوں کیلئے فروغ کیلئے بڑا اقدام

محکمہ کے مطابق یہ فیصلہ دینی تعلیم کے فروغ اور قراء کرام کی خدمات کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے، جو مساجد اور دینی اداروں میں قرآنِ مجید کی تعلیم و تدریس میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ قراء حضرات معاشرے میں روحانی تربیت اور دینی اقدار کے فروغ میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے ان کی مالی معاونت کو بہتر بنانا وقت کی ضرورت ہے ۔

مقامی حلقوں اور دینی طبقے نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف قراء کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ نوجوان نسل کو بھی دینی تعلیم کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی ۔

شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں تاکہ دینی خدمات انجام دینے والوں کی مشکلات میں کمی آ سکے۔

مقامی حلقوں اور دینی طبقے نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف قراء کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ نوجوان نسل کو بھی دینی تعلیم کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کیلئے خوشخبری،آزادکشمیر حکومت نے سیکڑوں بھرتیوں کا اعلان کردیا

شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں تاکہ دینی خدمات انجام دینے والوں کی مشکلات میں کمی آ سکے۔

Scroll to Top