نوٹیفکیشن

کفایت شعاری پالیسی : اسلام آباد میں دکانیں اور بازار رات 8 بجے بند ہوں گے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت کاروباری اوقات کار میں اہم تبدیلی کر دی گئی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے نئے اوقات فوری طور پر نافذ کر د ئیے ہیں ۔

دکانیں اور بازار رات 8 بجے بند ہوں گے:
نئے حکم نامے کے مطابق شہر بھر کے تمام بازار، دکانیں اور شاپنگ مراکز رات 8 بجے بند کرنا لازمی ہوگا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد توانائی کی بچت اور سرکاری اخراجات میں کمی لانا ہے۔

ضروری سہولیات مستثنیٰ:
نوٹیفکیشن میں بعض بنیادی سہولیات کو پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے، جن میں شامل ہیں:
ہسپتال اور میڈیکل اسٹورز
پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشنز
دودھ اور روزمرہ ضروری اشیاء کی دکانیں
یہ سہولیات معمول کے مطابق کام جاری رکھ سکیں گی تاکہ عوام کو کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

کھانے پینے اور دیگر کاروبار کے اوقات:
ریستوران، تندور، کریانہ اسٹورز اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس کے لیے رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی۔ تاہم ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

اسی طرح شادی ہالز، تقریبات کے مقامات، جم اور کلبز بھی رات 10 بجے تک بند کرنا ہوں گے۔

انتظامیہ کا مؤقف:
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدامات ملک میں کفایت شعاری کو فروغ دینے اور توانائی کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ یہ اوقات کار اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہنڈا سی بی 125ایف خریدنے کے خواہشمند صارفین کیلئےایک نیا فنانسنگ پلان متعارف

Scroll to Top