بینک الفلاح نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند صارفین کیلئے ایک نیا فنانسنگ پلان متعارف کرایا ہے جس کے تحت ہنڈا کی مختلف موٹرسائیکلیں آسان اور لچکدار اقساط پر حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ یہ اسکیم محدود مدت کیلئے ہے اور اس کا انحصار اسٹاک کی دستیابی پر ہوگا ۔
ہنڈاسی بی 125ایف کاقسط پلان:
بینک کے مطابق ہنڈا ہنڈا سی بی 125ایف (ریڈ/بلیک) کی قیمت تقریباً 396,900 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ اس ماڈل کیلئے صارفین کو0فیصد مارک اپ کے تحت مختلف مدت کے قسطی آپشنز فراہم کیے جا رہے ہیں، جن میں 3 ماہ سے لے کر 36 ماہ تک کے پلان شامل ہیں ۔
قسطوں کی تفصیل درج ذیل ہے:
3 ماہ: 132,300 روپے ماہانہ (5.00 فیصد پروسیسنگ فیس)
6 ماہ: 66,150 روپے ماہانہ (8.00 فیصد پروسیسنگ فیس)
9 ماہ: 51,841 روپے ماہانہ (2.50 فیصد پروسیسنگ فیس)
12 ماہ: 40,819 روپے ماہانہ (2.50 فیصدپروسیسنگ فیس)
18 ماہ: 29,812 روپے ماہانہ (2.50 فیصد پروسیسنگ فیس)
24 ماہ: 24,320 روپے ماہانہ (2.50 فیصدپروسیسنگ فیس)
36 ماہ: 18,852 روپے ماہانہ (2.50 فیصد پروسیسنگ فیس)
بینک نے واضح کیا ہے کہ تمام قسطی پلانز پر شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے اور اضافی ٹیکسز اور پروسیسنگ چارجز ادا کرنا ہوں گے ۔
ہنڈا CD 70 (2026) اسپیشل آفر:
بینک الفلاح نے ہنڈا CD 70 (2026 ماڈل) کے لیے بھی ایک خصوصی فنانسنگ اسکیم پیش کی ہے، جس کے تحت صارفین بغیر ڈاؤن پیمنٹ کے موٹرسائیکل حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پلان میں ماہانہ اقساط تقریباً 5,700 روپے سے شروع ہوتی ہیں ۔
یہ سہولت بینک کے ذاتی قرضوں یا کریڈٹ کارڈ اقساط کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے، جس میں بعض صورتوں میں مارک اپ شامل نہیں ہوتا، تاہم پروسیسنگ فیس اور ٹیکسز لاگو ہوں گے ۔
قیمتوں کا عمومی جائزہ:
مارکیٹ کے مطابق ہنڈا CD 70 کی قیمت تقریباً 159,900 روپے جبکہ ہنڈا CG 125 کی قیمت تقریباً 238,500 روپے بتائی جا رہی ہے ۔
بینک کے مطابق یہ فنانسنگ اسکیمیں مہنگائی کے موجودہ دور میں متوسط طبقے کو آسان اقساط پر گاڑی خریدنے میں مدد دینے کے لیے متعارف کرائی گئی ہیں ۔
بینک نے مزید کہا ہے کہ ڈلیوری صرف اسٹاک کی دستیابی اور محدود مدت کی پیشکش کے تحت ہی ممکن ہوگی ۔




