نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے ساتھ ہونے والے اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت متوقع ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں امریکی صدر کی ذاتی یا ورچوئل شرکت متوقع ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر مذاکرات رواں ہفتے اسلام آباد میں ہو سکتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
نشریاتی ادارے الجزیرہ نے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستانی وقت کے مطابق آج شام واشنگٹن سے روانہ ہوں گے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر بدھ کی صبح یا دوپہر تک پاکستان پہنچ جائیں گے، جہاں وہ اہم سفارتی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
الجزیرہ کے مطابق جے ڈی وینس ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس سلسلے میں مذاکرات سے قبل کئی امریکی فوجی طیاروں کی پاکستان آمد بھی رپورٹ کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھین:بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب،بریکس نیوز کا جعلی اکاؤنٹ سامنے آگیا
تاحال اس حوالے سے امریکی یا پاکستانی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کل بروز بدھ اسلام آباد میں ہوں گے۔
سی این این کے مطابق ایران امریکا مذاکرات جلد شروع کرانے کے لیے پاکستان نے سفارتی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے ساتھ رابطے بڑھا دیے ہیں، ایرانی وفد آج اسلام آباد آنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے لئے تاحال پاکستان روانہ نہیں ہوئے ہیں۔




