ایران کی جانب سے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کا انتظار ہے،عطاء تارڑ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد امن مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد کی اسلام آباد آمد کی تصدیق بارے ایران کی جانب سے باضابطہ ردعمل کا ابھی انتظار ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء تارڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سفارتکاری اور مذاکرات کی راہ پر گامزن ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب،بریکس نیوز کا جعلی اکاؤنٹ سامنے آگیا

جنگ بندی 22 اپریل کی صبح 4:50 بجے پر ختم ہورہی ہے۔ ایران کی جانب سے دو ہفتے کی جنگ بندی کے خاتمے سے قبل مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ اہم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے ،پاکستان سفارت کاری اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خان کی رہائی کیلئے جوجہد جاری،تسلیم کرتا ہوں کارکنوں کی توقعات پر پورا نہیں اترے: بیرسٹر گوہر

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے لیے قائل کرنے کی مخلصانہ کوششیں کی ہیں اور یہ کوششیں جاری ہیں۔

Scroll to Top