خلیج عمان میں ایرانی جہاز پر قبضہ،امریکی بحریہ نے ویڈیو جاری کردی

امریکی بحریہ نے خلیج عمان میں ایرانی پرچم والے کارگو جہاز کو روکنے کی وارننگ کے بعد اسے نشانہ بنانے کے بعد قبضہ کر لیا ہے،امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس جہاز کی تحویل امریکی میرینز کے پاس ہے۔

پینٹاگون نے امریکی بحریہ کی طرف سے ایرانی پرچم والے کارگو جہاز پر فائر کھولنے کی فوٹیج جاری کی ہے جس نے چھ گھنٹے کے عرصے میں گھومنے کی وارننگ کو نظر انداز کیا تھا۔

دوسری طرف ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے کہاہے کہ امر یکا نے ایران کے تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، امریکا نے جس تجارتی جہاز پر حملہ کیا وہ چین سےایران آرہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر میں ٹیلیفونک گفتگو، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران جلد ہی امریکی فوج کی میری ٹائم اور مسلح ڈکیتی کا جواب دے گا اور جوابی کارروائی کرے گا۔

ایران کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ نے ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا کہ امریکی حملے کے بعد ایرانی فورسز نے کچھ امریکی فوج کے بحری جہازوں پر ڈرون سے حملہ کیا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھاکہ امریکی فوج نے ایک ایرانی جہاز کو روکا جو آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا۔

امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنےکی کوشش کرنے پر ایرانی جہاز کو قبضےمیں لے لیا۔

امریکی صدر نے بتایا کہ قبضے میں لئے گئے ایرانی پرچم والےمال بردار بحری جہاز کا نام توشکا ہے ، جہاز تقریباً 900 فٹ لمبا اور ایک طیارہ بردار بحری جہاز جتنا وزنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران کشیدگی : پاکستان خطے کا حقیقی ’’پاور پلیئر‘‘بن گیا، ایشیا ٹائمز

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے خلیج عمان میں جہازتوشکا کو روکا، جہاز کو رکنے کی وارننگ بھی دی لیکن ایرانی عملے نے سننے سے انکار کر دیا۔

امریکی بحریہ نےجہاز کے انجن روم میں سوراخ کر کے اسے روکا، جہاز اب امریکی میرینز کےقبضے میں ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ جہاز میں کیا ہے۔

Scroll to Top