تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور پاکستان کے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ایرانی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اس اہم ملاقات کی تصاویر جاری کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران کے مابین پیغامات کا تبادلہ،فیلڈ مارشل عاصم منیر اور عباس عراقچی کی ملاقات کا پہلا دور مکمل
ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور دوطرفہ تعاون کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔
قبل ازیں آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران کے مرکزی خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل عبداللہی نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران دونوں نے اہم ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر ہار ماننے والی شخصیت نہیں، امریکا ایران کشیدگی ختم کرائیں گے،لیفٹیننٹ جنرل(ر)محمد سعید
اس سے قبل، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر گزشتہ روز اہم دورہ پر تہران پہنچے تھے ایئرپورٹ پر ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے پرتپاک استقبال کیا تھا اورایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔




