آزادکشمیرالیکشن،مسلم لیگی امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے ٹکٹوں کے فیصلے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے 23 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان ایران امریکا میں ثالثی کے لیے اہم کردارادا کررہا ہے، ترجمان دفترِ خارجہ

قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کے حکم پر مرکزی مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ کی جانب سے 16 اپریل 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ بورڈ موزوں امیدواروں کا انتخاب کر کے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا مجاز ہوگا۔

پارلیمانی بورڈ کے اراکین میں محمد نواز شریف، محمد شہباز شریف، محمد اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، مریم نواز شریف، حمزہ شہباز شریف شامل ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دوحہ میں ’پاکستان زندہ باد‘ کی گونج، وزیراعظم شہباز شریف کا قطر پہنچنے پر تاریخ ساز استقبال

سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے پارلیمانی بورڈ میں خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر، راجہ محمد فاروق حیدر خان، مشتاق احمد منہاس، چوہدری محمد سعید، چوہدری طارق فاروق، ڈاکٹر نجیب نقی خان، بیرسٹر افتخار گیلانی کو بھی شامل کرلیا ۔

قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے چوہدری عبدالرحمان، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ خان، امیر مقام، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان خان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور برجیس طاہر شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کی نقول بورڈ کے تمام اراکین اور اسلام آباد و لاہور کے سیکرٹریٹس کو بھیج دی گئی ہیں۔

Scroll to Top