750 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری، قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان

نیشنل سیونگز سینٹر نے 15 اپریل 2026 کو کوئٹہ میں ہونے والی 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ 750 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 106 تھی جو بدھ کے روز منعقد کی گئی۔ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز ان پرائز بانڈز کے نظام کو چلاتا ہے، جو ملک میں سرمایہ کاری کا ایک مقبول ذریعہ سمجھے جاتے ہیں اور شہریوں کو وقتاً فوقتاً نقد انعامات جیتنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق، پہلا انعام 1,500,000 (15 لاکھ) روپے کا ہے جو بانڈ نمبر 560977 کے نام رہا۔ اسی طرح دوسرے انعام کے لیے تین خوش نصیبوں کا انتخاب کیا گیا ہے جنہیں فی کس 500,000 (5 لاکھ) روپے دیے جائیں گے۔ دوسرے انعام کے کامیاب بانڈ نمبرز 924818، 012592 اور 152138 ہیں۔ اس کے علاوہ تیسرے انعام کی مد میں مجموعی طور پر 1,696 خوش نصیبوں کو 9,300 روپے فی کس دیے جائیں گے، جن کی مکمل فہرست جلد اپ ڈیٹ کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 اپریل کو ہوگی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے قوانین کے مطابق، انعامی رقم پر ود ہولڈنگ ٹیکس بھی لاگو ہوگا۔ ٹیکس فائلر افراد کی انعامی رقم سے 15 فیصد کٹوتی کی جائے گی جبکہ نان فائلر افراد کو اپنی انعامی رقم پر 30 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ حکام نے کامیاب ہونے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے قریبی قومی بچت سینٹر سے رابطہ کریں اور اصل بانڈ اور شناختی کارڈ کے ساتھ اپنا کلیم جمع کروائیں۔

مزید پڑھیں: 200 روپے والے پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان: قرعہ اندازی کی مکمل تفصیلات جانیں

Scroll to Top