اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر آئندہ 48 گھنٹوں میں سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ 48 گھنٹوں میں ریاض روانہ ہونگے۔ وزیراعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت ہو گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چوہدری لطیف اکبر کا بطور قائم مقام صدارتی عہدہ ہائیکورٹ میں چیلنج
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے آئندہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مالی تعاون کے معاملات بھی چل رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ آزادکشمیر:پٹواریوں کی بھرتی انکوائری ، ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
وزیراعظم کے ساتھ فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی سعودی عرب جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن سندور کے بعد بھارتی عوام کا فوج پر غصہ!دہلی کی سڑک پر بریگیڈیئر کی پھینٹی لگا دی
ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا یہ دوسرا دورہ ہو گا۔وزیراعظم شہبازشریف نے ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سربراہان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔




