یورپی ملک ہنگری کے انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت یافتہ حکومت کو شکست

یورپی ملک ہنگری میں پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن نے غیر معمولی جیت حاصل کرلی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ہنگری حکومت کو شکست ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنگری کی اپوزیشن جماعت “تیسزا پارٹی” نے حیران کن کامیابی حاصل کرتے ہوئے وزیراعظم وکٹر اوربان کی جماعت فیدیز کو واضح شکست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدہ دسترس سے باہر نہیں ، مسعود پزشکیان کا ٹرمپ کو پیغام

وزیرِاعظم وکٹر اوربان نے اتوار کو پارلیمانی انتخابات میں اپنے حریف قدامت پسند پیٹر ماگیار کے ہاتھوں شکست تسلیم کر لی۔

پیٹر ماگیار سابق حکومتی اندرونی شخصیت اور ایک نئے سیاسی رہنما ہیں، جنہوں نے “نظام کی تبدیلی” کا وعدہ کیا ہے۔

وزیرِاعظم وکٹر اوربان نے کہا کہ انتخابی نتائج، اگرچہ ابھی حتمی نہیں، مگر واضح اور قابلِ فہم ہیں، ہمارے لیے یہ تکلیف دہ ہیں لیکن میں جیتنے والی جماعت کو مبارکباد دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ وکٹر اوربان گزشتہ 16 برس سے ہنگری کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔یورپی رہنماؤں میں ہنگری میں اپوزیشن کی جیت کو یورپ کی جیت قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا پاکستان سے اظہار تشکر کا انوکھا انداز،امریکہ اور یورپ حیران

حکومت کو مہنگائی، معاشی دباؤ اور عوامی بے چینی جیسے عوامل کا سامنا تھا جس کے باعث ووٹرز کی حمایت میں کمی دیکھی گئی ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بڑھتی ہوئی قیمتوں اور معاشی مشکلات نے حکومتی مقبولیت کو متاثر کیا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین کے ساتھ جاری تنازعات بھی حکومت کے لیے چیلنج بنے ہوئے تھے جس کے باعث مالی معاملات اور پالیسیوں پر دباؤ بڑھا تھا۔

Scroll to Top