اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل ) الجزیرہ جعلی رپورٹنگ کے ذریعے پاکستان مخالف مہم میں ملوث ،پاکستانی جہازوں کے آبنائے ہر مز سے گزرنے کے باوجود پروپیگنڈا کیا کہ ددپاکستانی جہازوں کو آبنائےہرمز سے نہیں گزرنے دیا گیا اور انہیں واپس بھیج دیا گیا ہے ۔
الجزیرہ نے پاکستانی جہازوں خیرپور اور شالامار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ جہاز واپس خلیج عمان کے پانیوں میں واپس ہو گئے ہیںجو پروپیگنڈاغلط ثابت ہوا ۔
تاہم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں جہاز خیرپور اور شالامار آبنائے ہرمز کو عبور کر کے خلیج فارس میں ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وہ آج (پیر) صبح سویرے اپنی منزل یعنی کویت پہنچ جائیں گے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمزایک بار پھر بحران کا شکار ہےکیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کیا ہے جبکہ پاسداران انقلاب نے بھی ردعمل دیا ہےکہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھیں گے۔
آبنائے ہرمز کے معاملے پر الجزیرہ نے ایک بار پھر پاکستان مخالف رپورٹنگ کی ہے جبکہ جنگ کے دوران بھی ایران کی جانب سے پاکستانی جہازوں کو اجازت دی گئی تھی۔




