شکست

حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 21ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سےہرا دیا ہے ۔

نیشنل  کرکٹ اسٹیڈیم  کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے سیٹ کیا گیا 154 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کر لیا ۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے کپتان مارنوس لبوشیانے نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ، صائم ایوب نے 35 جبکہ معاذ صداقت 30 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔

عثمان خان ایک اور کوشال پریرا دو رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے جبکہ گلین میکس ویل نے 21 رنزکی اننگ کھیلی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل: ڈیرل مچل کا عثمان طارق کیخلاف کھیلنے سے انکار، امپائر کو مداخلت کرنا پڑی

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور کرس گرین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگزمین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 153 رنز بنائے ۔

اسلام آباد کے ڈیوڈ کانووے 45 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے ، مارک چیپمین 42، سمیر منہاس 22 اور محمد فائق 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، حیدر علی اور کرس گرین 6،6، فہیم اشرف 5، عماد وسیم 2 رن بنا سکے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مہران ممتاز بغیر کھاتہ کھولے ہی کریز چھوڑ گئے جبکہ سلمان ارشاد ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کے ٹی 20کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل، کرس گیل کو پیچھے چھوڑگیا

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے آصف محمود نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کی وکٹیں حاصل کیں ، محمد علی نے 2 اور گلین میکس ویل کے حصے میں صرف ایک وکٹ آئی ۔

Scroll to Top