تعریف وہ جو دشمن بھی کرے ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دنیا بھر میں چرچے ، بھارتی جنرل بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ۔
بھارتی جنرل یش مور نے فیلڈ مارشل کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سیدعاصم منیراور ڈونلڈ ٹرمپ کا پرسنل وٹس ایپ چلتا ہے ، ایک صدر اور آرمی چیف کا رابطہ حیران کن اور نایاب ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں : جے ڈی وینس
پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قیادت پر نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرونِ ملک بھی گفتگو جاری ہے ، جہاں بعض حلقوں کی جانب سے ان کی حکمتِ عملی اور فیصلہ سازی کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سفارتکاری کا اعزاز، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر عالمی سرچ ٹرینڈز میں سرفہرست آگئے
دوسری جانب یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف کی قیادت اور عسکری حکمت عملی پر مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے ، جہاں حامی ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو خوب سراہا رہے ہیں ۔




